موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند
موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ 50میٹرسے کم ہوکر صفر ہوگئی ہے۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور دھند کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ہیلپ لائن 130یا ہم سفر ایپ استعمال کریں۔ڈرائیوروں کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔