نوازشریف سے آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پارٹی رہنما اپوزیشن جماعتوں کےاجلاس سے نواز شریف کو آگاہ کریں گے جبکہ نواز شریف سے ملاقاتیوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں ان سے ملاقات کریں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ میں مریم نواز،والدہ، حمزہ شہبازسمیت دیگر افراد شامل ہیں جبکہ پرویز رشید،مشاہد اللہ خان، آصف کرمانی سمیت سینئر رہنما ملاقات کریں گے اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے نواز شریف کوآگاہ کریں گے۔ جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف سےملاقاتیوں کی فہرست جیل انتظامیہ کوپہنچادی گئی ہے۔