گوگل کا ڈوڈل پہلے پاکستانی کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کے نام
پاکستان کے سب سے پہلے کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کی 94 ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔ عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پنجاب کے مشہور کاردار آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے جنہوں نے اپنا کریئر بطور کرکٹر بنایا۔ ان کا شمار اُن تین کھلاڑیوں میں ہوتا جنہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے کرکٹ کھیلی ہے، ان کے علاوہ عامر الہیٰ اور گل محمد بھی ایسے ہی کھلاڑی ہیں۔ پاکستان بننے سے قبل عبدالحفیظ کاردار بھارت کے لیے کھیلتے تھے لیکن قیام پاکستان کے بعد وہ یہاں آگئے اور قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی۔