گزشتہ حکومت 5 سالوں کے دوران معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے ۔خسروبختیا ر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وشماریات مخدوم خسروبختیا ر نے کہاہے کہ گزشتہ حکومت اپنے 5 سالوں کے دوران تمام معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے ،موجودہ حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران ایک کروڑلوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی شرح نمو بڑھانے پر کا م کررہی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوںنے بدھ کو صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ 12ویں 5سالہ منصوبے کی تیاری پر کام جاری ہے،جس میں اقتصادی وسماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بارہویں 5سالہ منصوبے کا بنیادی مقصد 5سال کے دوران ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، شماریات بیورو کو مکمل خودمختاری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت کے 11ویں 5سالہ منصوبے کے اہداف حاصل نہ ہوسکے۔ گذشتہ 5سال مجموعی قومی پیداوار کی اوسط شرح 4.8فیصد رہی۔18۔2017 میں شرح ترقی 5.8فیصد6ماہ کے اعدادوشمار کی بنیادپر جاری کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 7ماہ کے اعدادوشمار کی بنیاد پر بڑی صنعتوں کی شرح ترقی 6.1فیصد دکھائی گئی،جبکہ نظرثانی شدہ جائزے میں شرح ترقی 5.2فیصد پر آگئی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات کم ہیں۔انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5سال میں مجموعی سرمایہ کاری کا 22.8فیصد ہدف حاصل نہ ہوسکا ،جو ہدف کے مقابلے میں جی ڈی پی کا 16.4فیصدرہا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت بارواں پانچ سالہ پلان پیش کرے گی ،آئندہ پانچ سالہ پلان تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،آئندہ پانچ سالہ پلان میں ترقی کی اوسط شرح 5.8 فیصد رکھیں گے ،پانچ سالہ پلان 2023تک مشتمل ہے ۔ ،ہم گزشتہ سال کی اقتصادی ترقی کو پورے سال کی بنیاد پر مرتب کرنے کیکئے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔ گزشتہ حکومت کے دور میں مالی خسارہ فیصد سے بڑھ کر 6.6 فیصد تک پہنچ گیا ۔انہوںنے کہاکہ پانچ سالوںمیں قرضے 16ٹریلین سے 30ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ،پچھلی حکومت کے دور میں کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کی فیصد سے بڑھ کر فیصد تک پہنچ گیا۔