سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے کہ انسانی حقوق اور نقل و حمل کی آزادی کیا چیز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے کہ انسانی حقوق اور نقل و حمل کی آزادی کیا چیز ہے، یہ مضحکہ خیز ہے کہ ای سی ایل پر صرف اپوزیشن ممبرز کے نام ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم سمیت سرکاری اراکین غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں، انہوں نے پہلے 6 ماہ غیر ملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا، وزیر اعظم اپنے اعلان کے برعکس اب تک 7 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمارے کچھ اراکین اسمبلی ای سی ایل سے اس قدر خوف زدہ کیوں ہیں، ان کیلئے پاکستان میں کرنے کیلئے بہت کام ہیں، پاک سرزمین سے محبت کے دعوے، مگر بیرن ملک دوروں سے بھی نہیں رک سکتے، انہیں بیرون ملک جانے میں اس قدر دلچسپی کیوں ہے۔