کوٹ لکھپت :نواز شریف کی صحت یابی کیلئے بکروں کا صدقہ
مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف کی صحتیابی کیلئے جیل کے باہر بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔نواز شریف سے ملاقات کیلئے مختص دن کی مناسبت سے پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماﺅں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہو کر پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ۔