سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی فیس میں تقریباً 20 فیصد کمی کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
سپریم کورٹ نے نجی سکولوں کی فیس میں تقریباً 20 فیصد کمی کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں واضح کیا کہ عدالت کا حکم کسی رعایت کے بغیر ملک میں ماہانہ پانچ ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے تمام سکولوں پر لاگو ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ طلبہ کو پہلے سے دئیے گئے تمام اعزازات، وظائف اور دوسری مراعات برقرار رہیں گی نہ تو ان میں کمی ہوگی اور نہ ہی واپس کی جائیں گی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ سکول مزید احکامات تک عملے کے ان ارکان اور اساتذہ کی تنخواہوں میں کمی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو عبوری حکم کے اجرا کے وقت سکولوں میں ملازم ہیں۔