فوج اور سول اداروں نے مل کر دہشت گردوں کو شکست دی: وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے جو دہشت گردی کو روک رہی ہے۔ قوم نے مل کر دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔ پوری دنیا کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت براہے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ فوج اور سول اداروں نے مل کر دہشت گردوں کو شکست دی اور قوم نے اس کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ ماضی میں ایک شخص نے پورے اسلام آباد کو یرغمال بنایا تھا ایس پی طاہر کے حوالے سے جیسے ہی رپورٹ فائنل ہو گی ایوان کو بنا دیں گے جس پر رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ ایس پی طالب کا اغواء اور اس کے بعد قتل اداروں کی ناکامی ہے کیا کسی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے کہ نہیں اور کسی کو سزا دی گئی ہے تو اس کا جواب دیا جائے جس پر علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے خفیہ ادارے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں جو را کے ایجنٹ پکڑے جاتے تھے ان کا نام تک نہیں لیا جاتا تھا مگر آج اپوزیشن میں وہ ہم سے اس کا سوال کررہے ہیں۔ ہم اس کا جواب دینگے مگر مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں بغیر ویزے کے بھارتیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی اور ان کو بغیر اجازت کے مری لے کر گئے۔ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ ان شہداء کے لواحقین کے پاس کوئی سیاست دان گیا ہے۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میں علی محمد خان نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل بن گیا ہے جلد قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ مارگلہ ہلز پر روشنی کا بندوبست نہیں کر سکتے اس سے حیوانات وہاں سے نقل مکانی کرینگے۔ لوئر دیر میں 1459 قومی شناختی کارڈ بلاک کئے گئے جس میں 1426 غیرملکیوں کو جاری ہوئے تھے جبکہ 33 کے شناختی کارڈ عدم حاضری کی وجہ سے بلاک ہیں۔ ملک میں 162 پاسپورٹ دفاتر کام کر رہے ہیں جبکہ 559 نادرا رجسٹریشن سنٹرز فعال ہیں اور مزید 19 رجسٹریشن سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ (TA/AW)