وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ, پاک افغان تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت
اسلام آباد،کابل:وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا وزیراعظم عمران خان اور اشرف غنی کے درمیان پاک افغان تعلقات اور طرفہ امور پر سمیت زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق بات چیت ہوئی جب کہ دونوں رہنماوں نے افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی سلامتی کے امور پر بھی بات کی۔افغان صدر سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں ،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار جاری رکھے گا، پاکستان افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہے جب کہ مسئلے کا بہترین حل افغان فریقین کے درمیان مصالحت اور مذاکرات ہیں، ذرائع کے مطابق افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نے بھی افغان صدر کو پاکستان کا دو رہ کرنے کی دعوت دی ، دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان صدر نے عمران خان کو افغانستان آنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کرلی،دونوں رہنماوں نے تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے رابطہ جاری رکھنے اور ماحول قائم کرنے پر اتفاق کیا