پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے۔ ریزولیوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن اور مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا