ہم نہ کسی فہرست اور نہ جیل سے ڈرتے ہیں ہم بھاگنے والے نہیں،سید مراد علی شاہ
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نہ کسی فہرست اور نہ جیل سے ڈرتے ہیں اور ہم بھاگنے والے نہیں انہوں نے کہا سندھ کے عوام اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہابدین کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کے غداروں کو شکست دے کر انتقام لیکر غداری کا انتقام لیا وزیر اعلیٰ نے کہا حالیہ الیکشن میں سندھ بھر سے پیپلزپارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی جو وفاق کو ہضم نہیں ہو رہی اور وفاق ہم سے انتقام لے رہا ہے کبھی پانی کبھی ہمارے پیسے روک لیتے ہیں سید مراد علی شاہ نے کہا90 ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں قانون اور معاہدہ کے تحت نہ پانی نہ این ایف سی ایوارڈ کا حصہ مل رہا ہے.وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بدین ضلع کی نہروں کو پختہ اور ٹنڈو جام ایگری کلچر یونی ورسٹی کا شہید فاضل راہو کیمپس بدین میں بنانے کا اعلان بھی کیا.اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ کے عوام نے اپنے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی اس کے لئے قربانیاں دیں اور اب بھی اگر غیر جمہوری طاقتوں نے اپنے ہتھکنڈے اور سازشیں بند نہ کیں تو ہم ان سے بھی اپنا حق چھین کر لیں گے شکست ان کو ہو گئی فتح ہمارا مقدر ہے.اس سے قبل برسی سے صوبائی وزیر اور شہید فاضل راہو کے فرزند اسماعیل راہو ایم این اے میر غلام علی ٹالپور ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح اور شہید فاضل راہو یادگار کمیٹی کے چئیرمین محمد اسلم راہو عادل راہو نے خطاب کرتے ہوئے شہید فاضل راہو کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مقرین نے ضلع بدین میں پانی کی شدید ترین قلت کے باعث زرعی معیشت کی تباہی کا زکر کرتے ہوئے فوری طور پر پانی کی قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا