ناراض جماعتوں کو منانے کا مشن، جہانگیر ترین میدان میں آگئے، کامیاب ملاقاتیں
حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے جہانگیر ترین نے ملاقات کی جس میں جی ڈی اے کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکی سیاست پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور آپسی اختلافات کو مشروط ختم کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ فہمیدہ مرزا کی قیادت میں جی ڈی اے وفد سےنتیجہ خیز بات چیت ہوئی ، حکومت اور جی ڈی اے کے مابین اب کوئی معاملہ حل طلب باقی نہیں ہے، جی ڈی اےپہلے بھی حکومت کا اہم حصہ تھی اور آئندہ بھی اتحادی رہے گا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئے پاکستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔