محکمہ موسمیات کی مطابق کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ اُدھرپنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھندچھائی رہے گی۔ ملک کے دیگرحصوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباداور پشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ کراچی نو لاہور چھ کوئٹہ اورگلگت منفی چار مری دو اورمظفرآباد ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔