آرڈر تاخیر سے پہنچانے پر ڈلیوری بوائے کی بارش میں روتی تصویر وائرل، شہری آبدیدہآرڈر تاخیر سے پہنچانے پر ڈلیوری بوائے کی بارش میں روتی تصویر وائرل، شہری آبدیدہ
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر تصویر وائرل ہو رہی ہے، وائرل تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھلا دیئے ہیں۔ تصویر میں’ڈلیوری بوائے‘ کو دیکھا جا سکتا ہے جو سڑک کنارے رو رہا ہے۔ رونے کی وجہ کھانا دیر سے ڈلیور کرنا ہے اور کھانا منگوانے والے نے آرڈر کینسل کر دیا، تیز بارش کی وجہ سے کسٹمر نے کھانا لینے سے انکار کیا تو بل اسکی تنخواہ سے کٹے گا۔ کھانا 3800 روپے کا تھا اور تنخواہ صرف دس ہزار روپے تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق فیس بک پر متعدد لوگوں نے اس ڈلیوری بوائے کی تصاویر شیئر کی، ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک نوجوان کونے میں کھڑا رو رہا ہے سسکیاں لے رہا ہے پوچھنے پر معلوم ہوا ایک رائیڈر ہے اور ایک Fast Food ریسٹورانٹ میں Home Delivery کے لیے کام کرتا ہے۔