امریکی سینیٹر نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردارکوسراہا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے خطے میں امن واستحکام میں مثبت کرداراداکرنے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔ واشنگٹن میں امریکی سینیٹرلنزے گراہم سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ وزیرخارجہ نے امریکی سینیٹرکوخطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے امریکی سینیٹرکواپنے ایران اورسعودی عرب کے حالیہ دورے سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران فریقوں نے پاک امریکہ دوطرفہ اموراورخطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرسینیٹرلنزے گراہم نے افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے مصالحتی کردارکوسراہا۔