خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا اعلان
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی مد میں 70ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہوکر پیشن وصول کرتے ہیں، جس کے لیے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا ہے۔