بیرونی سرمایہ کاری میں 68.3 فیصد اضافہ
کراچی: مالی سال2019-20 کے پہلے چھ ماہ میں براہ براست بیرونی سرمایہ کاری68.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1.34 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 796.8 ملین ڈالر تھی۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین اور ناروے کی جانب سے مواصلات ، بجلی اور بجلی کی مشینری کے شعبوں میں کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالٹا کی سرمایہ کاری میں حیرت انگیز اضافہ ہوا جس نے 2019-20 کے جولائی تا دسمبر کے عرصہ میں 111.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سب سے زیادہ سرمایہ ٹیلی نار، وارد اور زونگ کی جانب سے لائسنس کی تجدید کے لئے دی جانے والی رقم کی صورت میں ہوئی۔