کراچی: گاڑی میں آتشزدگی کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
کراچی کے علاقے نیو کراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب ہائی روف میں آگ لگنے کے افسوناک حادثے میں ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، حادثہ میں جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔نیوکراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب گزشتہ ہفتے ہونے والے خوف ناک حادثے میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت جمال ولد ضمیر کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی لاش کو سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حادثہ گاڑی میں موجود پیٹرول کی بوتل میں آگ لگنے سے پیش آیا تھا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ابھی تک 10ہوگئی ہے۔