وزیراعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی ،اخراجات میں کئی گنا کمی
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی اور کہا ہم نےشوبازوں کی شاہ خرچیاں کاکلچرختم کردیا ہے، سرکاری خزانے کو امانت سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت کے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں کئی گنا کمی ہوئی۔ عثمان بزدار دور میں 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت پر 2 کروڑ 93 لاکھ اور 2019-20 میں گاڑیوں کی مرمت پر71 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ اس کے مقابلے 2016-17 میں وزیراعلیٰ آفس کی گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ29 لاکھ اور 18-2017 میں گاڑیوں کی مرمت پر4 کروڑ 24لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔