کراچی:چمڑا چورنگی کے قریب فیکٹری آگ لگ گئی,ایک شخص جھلس کر جاں بحق
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب واقع فوم کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے 3 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھجوا دی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا ہے۔فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری بند تھی اور ملازمین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے لانڈھی اور نیپا کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مدد کے لیے واٹر ٹینکر روانہ کردیئے گئے۔