کئی ماہ تک جنسی استحصال کیا جاتا رہا، امریکی صدارتی امیدوار کی اہلیہ
ڈیموکریٹک کے امیدوار ایںڈریو یانگ کی اہلیہ ایولیان لیو یانگ نے خود کے جنسی استحصال کا انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ ان کے شوہر صدارتی مہم کے دوران خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کے وعدے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ایولینا لیو یانگ کے شوہر اینڈریو یانگ وہ پہلے تائیوانی نژاد شخص ہیں جو امریکی صدارت کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔وہ ڈیموکریٹک کی جانب سے امیدوار ہیں اور ان سمیت ڈیموکریٹک کے جوبائیڈن اور دیگر افراد بھی صدارتی امیدوار ہیں۔امریکی انتخابات نومبر 2020 میں ہوں گے اور مجموعی طور پر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 29 امیدوار میدان میں اتریں گے۔