حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ،او آئی سی سے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنے پر زور

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں شوپیاں اور سرینگر میں جعلی مقابلوں میں 6 نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی ٹیموں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دینی چاہیے۔