پاکستان : کورونا سے مزید 2 ہزار 521 افراد متاثر

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 951 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 73 ہزار 639 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 701 ہے۔