ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے, مسافروں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے
اسلام آباد: ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنشے پاکستانیوں کی 40 گھنٹے بعد وطن واپسی مکمل ہو گئی۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچتے ہی مسافروں نے پی آئی اے اور سفارتی عملے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ قومی ائر لائن (پی آئی اے) اور سفارتی عملے نے تعاون نہیں کیا اور ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 2 دن تک ائرپورٹ کے فرش پر سوتے رہے جبکہ ابھی تک ہمارا سامان بھی مکمل طور پر نہیں ملا۔