پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

نیویارک: بین الاقوامی ادارے گلوبل فائرپاورز نے دنیا کی طاقت ور افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاک فوج 10 ویں نمبر پرہے۔
دنیا کی جدید افواج اورفوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقی ادارے 'گلوبل فائرپاور‘ نے 2021 میں فوجی طاقت کے اعتبار سے 138 ملکوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ان ممالک کی افواج کی طاقت کا تخمینہ فہرست میں شامل ہر ملک کے ہتھیاروں، افرادی قوت، جیوگرافی اوررسد کی صلاحیت، اس ملک کے قدرتی وسائل اور مقامی انڈسٹریوں کے اعداو شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان جنگی اعتبار سے دنیا کا دسواں سب سے طاقتور ملک ہے ، پاکستان کا دفاعی بجٹ 12,275,000,000ڈالر اورپاورانڈیکس 0.2083 ہے۔ پاکستان کے کل فوجی اہلکار 1,204,000 ہیں جبکہ کل ایئرکرافٹ کی تعداد1364 ہے اور جنگی جہاز وں کی تعداد357 ہے ۔پاکستان کے بحری اثاثوں کی تعداد 100 ہے ۔ اسلامی دنیا کے اعتبار سے پاکستان پہلے نمبر پرجبکہ ترکی دوسرے اورمصر تیسرے نمبر پر ہے ۔پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کے باعث آج دنیا اس کی معترف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج نے بھاری دفاعی بجٹ کی حامل اسرائیل ، جرمنی اور آسٹریلیا جیسی افواج کوبھی پیچھے چھوڑ دیاہے ۔