حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا: خواجہ سعد رفیق
سیالکوٹ : مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ گرفتاریوں کااحتساب سے کوئی تعلق نہیں۔یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں اور سیاسی انتقام جاری رہاتوان کی باری بھی آئےگی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ہمارے نظریے کو مضبوط کرتی ہیں جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔