وفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کا حملہ،6 شکار
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی 6 ون فور میں کورونا کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6 ٹو میں بھی کورونا کے تین کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کیا جائے۔