گوجرانوالہ:ٹرک کی رکشہ کو خوفناک ٹکر،2افراد ہلاک،2زخمی

گوجرانوالہ شہر میں لاری اڈہ کے قریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔ زرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ۔