شمالی کوریا نے مزید 2 اور بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرڈالا۔
جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کا دعویٰ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان ایئرپورٹ سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ جنوبی کوریا کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دونوں بیلسٹک میزائل کم فاصلے پر مار کرنے والے تھے۔ ان کا ہدف سمندر میں 42 کلو میٹر سے 380 کلو میٹر کے درمیان تھا۔