پاکستان کا موسم:میدانی علاقوں میں خشک اور سردجبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں ابرآلود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت یوں ہے : اسلام آباد 8 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور7، کراچی 17 ،پشاور 10، کوئٹہ 6، گلگت 3، مری اور مظفر آباد5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش اور برف باری کے امکانات کے ساتھ ابر آلود موسم اور جموں میں ابر آلود، دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔