اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ہوئی:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور معاون خصوصی برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈ پنجاب احسن سلیم بریار کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ہوئی، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا، نہ آئندہ ہے, پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی, اپوزیشن کی سیاست صرف بیان بازی تک محدود رہ گئی ہے,ہماری حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے,وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔