شہری کو سگریٹ کا ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔

برطانیہ میں شہری کو سگریٹ پینے کے بعد ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوسسٹرشائر میں شہری الیکس ڈیوس کوسڑک پر کچرا پھینکنے پر مقامی کونسل کے حکام نے پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے مساوی جرمانہ کردیا۔ عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کے باوجود الیکس ڈیوس نے رقم ادا نہیں کی جس کے بعد ان پرمزید 250 پائونڈ جرمانہ اور دیگر سرچارج عائد کردئیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے والے شہری کو 558 پائونڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ برطانیہ میں سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے پر جرمانے کا ایک مخصوص چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی رقم پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے۔