کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا
کسٹم حکام نے لاہور ہائیکورٹ کے ماڈل ایان علی کے رہائی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔کسٹم حکام کے تفتیشی افسران کےمابین قانونی مشاورت کے بعد درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ماڈل ایان علی کی ضمانت کی منسوخی کے لیے عید الفطر کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ماڈل ایان علی کی رہائی کو منسوخ کیا جائے۔راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پرگزشتہ روز ایان علی کی رہائی کا حکم جاری کردیا تھا جس کےبعد ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔