رینجرز کے چھاپے پر ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کیا ہے ۔الطاف حسین نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت جانے کی دھمکی دے دی
نائن زیرو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کوعید کی خوشیوں سےمحروم کرنا اسلامی روایات کےخلاف ہے،ایم کیوایم کی قیادت کوغیرقانونی ہتھکنڈوں سے کچلاجارہاہے،چھاپے، گرفتاریاں اورمظالم ہمارےعزائم کوکمزورنہیں کرسکتے،الطاف حسین نے مزید کہا کہ ساتھی چھاپوں اورگرفتاریوں کیلیےذہنی طور پرتیار رہیں۔رابطہ کمیٹی کےرہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج ایک بارپھرظلم کیا گیا اور بغیر کسی وجہ کے چھاپہ مارا گیا،ریاستی جبراورطاقت کابھرپورمقابلہ کریں گے۔اس موقع پر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سےمحبت کرنےوالی جماعت کےخلاف کارروائی کی گئی،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگرکسی جماعت کوتنہا کردیا جائے توآپریشن کےمنفی نتائج آئیں گے۔رابطہ کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ رینجرز نے نائن زیر و پر چھاپے کےدوران کارکنوں کو سحری نہیں کرنےدی۔