آرمی چیف جنرل راحیل شریف جوانوں کے ساتھ عید منانے وزیرستان پہنچ گئے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید منانے کےلئے وزیر ستان پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف کا قیام اگلے مورچوں پر ہو گا، جو آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجیوں کے ساتھ عید کا دن گزاریں گے،واضح رہے کہ آرمی چیف اس سے قبل بھی کئی دفعہ اگلے مورچوں کو دورہ کر چکے ہیں اور فوجیوں سے ملاقات کر چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خاتمے پر آپریشن جاری رہے گا،پاک فوج منزل کے حصول کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔