سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پی آئی اے کے گروپ 5 سے گروپ7 میں ترقی دے دی گئی
پاکستان ائیر لائنز کی سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے چپمپئنز ٹرافی کے چمپئن کپتان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ فائیو سے گروپ سیون میں ترقی دی گئیاس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ گیارہ سال سے ادارے سے وابستہ ہیں،،، قوم کی دعاؤں سے چمپئيز ٹرافی میں فتح حاصل کی، مستقبل میں بھی اچھا پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہیں
پی آئی اے اسپورٹس ہیڈ شعیب محمد کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح پی آئی اے اسپورٹس کی خدمت نہیں کرپارہی،، 2006 سے ڈیپارٹمنٹ میں ںئے کھلاڑیوں کو لانے کی اجازت نہیں ملی،، ساسا کے عہدیداروں نے کپتان کو پھول، سوینئر اور دو لاکھ کا چیک پیش کیا۔