محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سنا دی
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، سندھ، کشمیر، کوئٹہ، ژوب، مکران، ساہیوال اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش ہوئی تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔جڑواں شہروں، لاہور، گجرات، مری، مالم جبہ، پاراچنار، لوئردیر، مظفرآباد، ژوب اور کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش کاکول میں پچاس ملی میٹر ریکارڈکی گئی,محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ماہرین موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے, بارشوں سے دریاوں، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے,محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باوجود ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آباد اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس، لاہور،پشاور، کوئٹہ میں سینتیس جبکہ مری میں چوبیس سینٹی گریڈ رہے گا