ملتان میں سلنڈر دھماکے سے نجی ہوٹل کی چھت گر گئی
ملتان کی گلشن مارکیٹ میں نجی ریسٹورنٹ کے کچن میں سلنڈر دھماکہ ہوا، ریسٹورنٹ کی چھت گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، جنھیں ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ نے 6 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ منتقل کر دیا۔