اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گی
اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق بھارت کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کے حل کے انکار کے باوجود اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گی۔جدہ میں اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے او آئی سی کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر رکوانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے گریز کیا ہے