پاکستان کو بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدےپر عمل شروع
پاکستان کو بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدے کے تحت اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع ہوگئیں۔ فیڈریل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی) کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔