ایک بار پر سونامی کا رخ سندھ کی مڑ گیا
پہلے کراچی، پھر پنجاب اور خیبرپختونخوا، تحریک انصاف نے ایک بار پھر سندھ میں پڑاؤ ڈال لیا،تحریک انصاف کی انتخابی مہم ملک بھر میں بھرپور انداز سے جاری ہے، آج جیکب آباد میں پنڈال سجایا جائے گا۔ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پنڈال میں سٹیج اور کرسیاں لگا دی گئیں،
کھلاڑی جلسے کیلئے پرجوش ہیں، پنڈال میں تحریک انصاف کی قیادت کے بڑے بڑے پوسٹرز اور جھنڈے لگائے گئے ہیں، جبکہ اطراف کے تمام راستوں پر خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں۔ جلسے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے۔