ہم گلیوں بازاروں میں اور مخالفین بینرز اور پینا فلیکس پر الیکشن لڑ رہے ہیں:-خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے، کارنر میٹنگز اور حلقے کے عوام کے ساتھ جلسوں اور ریلوں سے خطابات کے ساتھ ساتھ سابق وزیر ریلوے ٹوئٹر پر بھی سرگرم نظر آرہے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے چئیرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سعد رفیق کہتے ہیں کہ این اے 125 کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کو جھوٹ پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ہم گلیوں بازاروں میں اور مخالفین بینرز پینا فلیکس پر الیکشن لڑ رہے ہیں، سعد رفیق نے سوال اٹھایا کہایک رات میں کئی کئی ہزار بینرز پینا فلیکس لگانے والوں کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے، دوسروں سے ہر وقت حساب مانگنے والے اپنا حساب کب دیں گے