این اے 55 سے امید وار قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد پر قاتلانہ حملہ
اٹک میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور این اے 55 سے امید وار قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد پر قاتلانہ حملہ، لیگی رہنما کامرہ میں کارنر میٹنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ شیخ آفتاب کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پر ڈی پی او اٹک اسد حسن علوی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شیخ آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، تاہم انہیں سیکیورٹی مہیار نہیں کی گئی جس وقت فائرنگ کا واقع پیش آیا۔اس وقت چند کلومیٹر کے فاصلے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی فاروق اعظم کالونی میں موجود تھے۔