بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت سے غیر جمہوری قوتیں خائف ہیں:- مولا بخش چانڈیو
ترجمان پیپلزپارٹی مولانا بخش نے گجرات انتظامیہ کی جانب سے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں رکاوٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اعلان کر چکے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود شہر شہر اور گلی گلی جائیں گے،،،پیپلزپارٹی کی قیادت اور جیالے نہ پہلے کبھی ایسی رکاوٹوں سے رکے ہیں نہ اب رکیں گے،،،بلاول بھٹو جمہوریت کے امین اور وفاق کی علامت ہیں،،،مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا یہ قافلہ منزل تک جائے گا، روکنے والے جمہوریت دشمن ہیں،،،عبوری حکومت اور انتظامیہ کی غیرجانبداری کھل کر سامنے آچکی ہے،،،الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ تو تھی ہی اب ناقابل فہم ہے،،، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ خفیہ ق لیگ کو اجازت اور دیگر کیلئے رکاوٹوں نے نگرانوں کی نیتوں کا بھید کھول دیا یے،،،کوئی اگر سمجھتا ہے کہ پری پول دھاندلی کرکے مرضی کے نتائج لے گا تو یہ اس کہ بھول ہے،،،نئی آئی جے آئی یا خفیہ ق لیگ کو جتوانے کی پس پردہ سازشیں ملک دشمنی ہے،،،کراچی سے ملاکنڈ اور اٹک تک بلاول کا والہانہ استقبال بتا رہا ہے کہ عوام کا حقیقی لیڈر کون یے۔۔۔