پیپلز پارٹی تمام جمہوری جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام جمہوری جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ساتھ ہمارا ماضی کا تجربہ اچھا نہیں، مسائل پرگزشتہ سالوں میں جتنی توجہ کی ضرورت تھی نہیں دی گئی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل حل کرسکتی ہے,بلاول بھٹو زرداری کاک کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کا مقابلہ کیا ہے،، مخالفین پر تنقید انتخابی سیاست کا حصہ ہے،، لیکن گالم گلوچ کی سیاست پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہتے ہیں کہ وہ مثبت کردار ادا کریں،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی سے انتخابی مہم لے کر نکلے ہیں، وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی کرے گی، مسائل اور چیلنجز کا سامنا کررہےہیں، خود بھی پارلیمنٹ میں جائیں گے اور پارٹی کے نمایندے بھی ہونگے، صرف پارٹی منشور اور عوام کے مسائل پر رہی، پیپلزپارٹی نے ہر بار ملک کو مشکلات سے نکالا۔