ریاست دشمن عناصر کو صرف متحد ہو کر شکست دی جا سکتی ہے, وزیراطلاعات وقانون بیرسٹرعلی ظفر
وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے راولپنڈی ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی اور اندرونی غیر ریاستی عناصر انتخابی عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں:ریاست دشمن عناصر کو صرف متحد ہو کر شکست دی جا سکتی ہے،ریاست دشمن عناصر کے عزائم کیخلاف حکومت کیساتھ تعاون ضروری ہے ، پُر امن انتخابات کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا,ان کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔الیکشن 25جولائی کو ہی ہوں گے،،طویل المدتی فیصلے نہیں کر سکتے، گائیڈ لائن چھوڑ کر جائیں گے،سید علی ظفر نے کہا کہ ،، دنیا میں ترقیاتی بجٹ کا 25فیصد پانی پر استعمال ہوتا ہے لیکن پاکستان میں صرف 5فیصد پانی کیلئے مختص کیا جاتا ہے ، عوام کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر توجہ دینا ہو گی