ن لیگ نے پانچ سال حکومت کی لیکن گندے پانی سے بھری گلیوں کا حل نہیں نکالا ، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنے حلقے این اے 53 کا دورہ کیا۔ عمران خان نے گلی میں ابلتے سیوریج کے پانی سے بھری گلی کا جائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنے,عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا ن لیگ نے پانچ سال حکومت کی لیکن کچھ نہیں کیا،،، اسلام آباد کا اگر یہ حال ہے تو دیگر علاقوں میں کیا حال ہوگا۔ ان کا کہنا تھا اس علاقے کا ایم این اے وفاقی وزیر بھی رہا،، گلیاں گندے پانی کے جوہڑ بن گئیں ،، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اسلام آباد کے لیے کچھ نہیں کیا ۔کارکنان کی دھکم پیل اور بدنظمی کے باعث عمران خان اپنی گفتگو ادھوری چھوڑ کر چلے گئے