پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا تین روزہ ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے تین روزہ ہڑتال کی کال واپس لینے کااعلان کر دیا ہے۔ چئیرمین ایف بی آر کی جانب سے چوکر کوسترہ فیصد سیلزٹیکس سے مستثنی کرنے کے فیصلے پر کال واپس لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 3روزہ ہڑتال کی کال واپس لینے کااعلان کردیا ہے۔ انصر جاوید کا کہنا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر کی جانب سے چوکرکو17فیصد سیلزٹیکس سے مستثنی کرنے کے فیصلے پر کال واپس لی گئی ہے۔ انصر جاوید کے مطابق سابق وفاقی وزیرجہانگیرترین اور چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے آٹے اور چوکرکو سیلز ٹیکس سے استثنی قرار دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انصر جاوید کا چوکر کوسیلزٹیکس سے استثنی کے فیصلے پر چئیرمین ایف بی آر اور سابق وفاقی وزیرجہانگیرترین سے اظہار تشکر جبکہ اب حکومتی ذمہ داروں کے بروقت فیصلے کے نتیجے میں ملک گیرسطح پر آٹے کاممکنہ بحران پیدا ہونے کاخطرہ ٹل گیا ہے