شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 7 افرادجاں بحق
ضلع شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں رات گئے شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے پانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افرادجاں بحق ہوگئے۔ اُدھر مریدکے کے علاقے میں چھت گرنے کے ایک اورواقعے میں تین افرادزخمی ہوگئے۔