جرمنی کی وزیردفاع کی یورپی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری
یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے جرمنی کی وزیردفاع Ursula Von Der Leyen کی یورپی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق وہ پارلیمنٹ میں خفیہ رائے شماری کے بعد751 میں سے383ووٹ حاصل کرنے کے بعد کمیشن کی پہلی خاتون صدربن گئی ہیں اور وہ اس سال نومبر کی پہلی تاریخ کوJean Claude Juncker کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی۔